اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے حکام نے مشترکہ اقتصادی کانفرنس کے اجلاس میں باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.
جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شمالی صوبے خراسان رضوی کے وفد کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے حکام کے درمیان مشترکہ اقتصادی اجلاس کا انعقاد کیا گیا.
اس اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے حکام نے نجی شعبوں کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.
اگست کے مہینے میں ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے آذری ہم منصب الیہام علیئیف کیساته ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو تیل اور گیس کے شعبے میں باہمی تعاون کو بڑهانا چاہیے.
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تیل اور گیس کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ سے تہران اور باکو کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت ملے گی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲